پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور ملک کے متاثرہ افراد کی تعداد 1495 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 12 ہے۔
پنجاب میں 557 سندھ میں 469 خیبر پختونخوا میں 188 بلوچستان میں 133 گلگت بلتستان میں 107 اسلام آباد میں 39 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس سے 25 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 7 کی حالت تشویشناک ہے۔
حکومتی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 79 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔دوسری طرف صوبائی دارالحکومت لاہور کے پی کے ایل آئی میں کوروناوائرس کا تصدیق شدید 18 سالہ مریض صحت یاب ہو گیا ہے پی کے ایل آئی انتظامیہ کی جانب سے مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے کوروناوائرس کا صحت یاب ہونے والا مریض 23مارچ کو پی کے ایل آئی لایا گیا تھا۔
کورونا وائرس:پاکستان میں ہلاکتیں 12 ہو گئیں متاثرہ افراد کی تعداد 1495 تک پہنچ گئی
Reviewed by Phoolian news
on
March 30, 2020
Rating: