Recent in Sports

3/Sports/post-list

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد سندھ کے قریب پہنچ گئی



پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا جبکہ 
پنجاب میں کورونا کی وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد سندھ کے مریضوں کی تعداد کے قریب پہنچ گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے 61 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1296 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا کے 23 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اس وبا کی وجہ سے 9 شہریوں کی اموات ہوئی ہیں اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کے 7 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں ہے جہاں اس وبا سے 440 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ پنجاب میں بھی کورونا کے نئے کیسز تیزی سے سامنے آرہے ہیں اور یہاں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 425 ہوگئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 180 بلوچستان میں 131 گلگت بلتستان میں 91 اسلام آباد میں 27 اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ 
   کر 2 ہوگئی ہے۔


Corona Tally

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد سندھ کے قریب پہنچ گئی پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ، پنجاب میں مریضوں کی تعداد سندھ کے قریب پہنچ گئی Reviewed by Phoolian news on March 29, 2020 Rating: 5

Music

4/Music/grid-big
Powered by Blogger.