Recent in Sports

3/Sports/post-list

رحیم یار خان میں خاتون کورونا سے انتقال کر گئی صوبہ پنجا کے کس شہر میں کورونا کے کتنے مریض ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں


پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث ایک خاتون انتقال کرگئیں جس کے بعد صوب
 میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے صوبے میں ایک اورجان لے لی ہےعثمان بزدار کے مطابق سعودی عرب سے آنے والی ایک 68 سالہ خاتون رحیم یارخان میں زیر علاج تھیں تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں آج 36 نئے کیسز آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 593 ہوگئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق ان میں سے 318 مریض صوبے کے مختلف قرنطینہ مراکز میں موجود ہیں جب کہ لاہور میں 116 گجرات 55 راولپنڈی 30 جہلم 28 گوجرانوالہ 11 فیصل آباد 9ڈی جی خان 5منڈی بہاو¿الدین 4 جب کہ ملتان  رحیم یارخانوہاڑی سرگودھامیانوالی اور ننکانہ صاحب میں دو دو اور نارووال، اٹک بہاولپور اور خوشاب میں ایک ایک مریض میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے 5 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

A Lady Passed  Away in Rahim Yaar Khan


رحیم یار خان میں خاتون کورونا سے انتقال کر گئی صوبہ پنجا کے کس شہر میں کورونا کے کتنے مریض ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں رحیم یار خان میں خاتون کورونا سے انتقال کر گئی  صوبہ پنجا کے کس شہر میں کورونا کے کتنے مریض ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں Reviewed by Phoolian news on March 31, 2020 Rating: 5

Music

4/Music/grid-big
Powered by Blogger.